وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی سیکورٹی سخت کردی گئ:فوٹو:فائل اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی ویب ڈیسک جمعـء 1 اپريل 2022 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی، شاہد آفریدی فوٹوفائل کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔