Skip to main content

 وزیراعظم کا اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو فائل

وزیراعظم کا اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خود مختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا اور امریکا کو ناراض نہ کرنے کی وجہ سے آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا لیکن خود مختار خارجہ پالیسی ملک کے لیے ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے اور امریکا کہتا ہے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے مداخلت نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت امریکا کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کر رہا ہے، بقول امریکا بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں شراکت داری پیسوں کے لیے تھی یا افغانیوں کی مدد کے لیے، ماضی میں افغان جنگ میں شراکت دار رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو ڈالر ہمیں ملے اس سے کہیں زیادہ نقصان ہم نے اٹھایا، بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام سب ہم سے آگے اس لیے نکل گئے کیونکہ ہم نے ڈالر کو ترجیح دی اپنے لوگوں پر توجہ نہیں دی۔ کیوبا نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ ملک کے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے دماغ میں ہمیشہ سیکیورٹی کا مطلب فوج تھا، ملک پر اشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں شاید ووٹ کے لیے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہوں، دراصل ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے لیکن لوگوں کو ریاست مدینہ کا ماڈل ہی سمجھ نہیں آیا۔

Comments

Popular posts from this blog

خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی ویب ڈیسک    جمعـء 1 اپريل 2022 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی، شاہد آفریدی فوٹوفائل کراچی:  سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔
  وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری ویب ڈیسک   4 گھنٹے پہلے وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری ویب ڈیسک   4 گھنٹے پہلے سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی سیکورٹی سخت کردی گئ:فوٹو:فائل  اسلام آباد:  وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔